فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے ایران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے ایران پہنچ گئے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایران پہنچنے پر سینئر ایرانی حکام نے استقبال کیا۔

اس کے علاوہ وزیرِاعظم شہباز شریف بھی شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف عوام اور حکومت کی جانب سے ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کریں گے۔

وزیرِ اعظم برادر ایرانی قوم کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ بھی کریں گے۔
کل 4 جولائی سے شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کے جنازے سے متعلق عوامی رسومات کا آغاز ہو گا، عیدگاہ امام خمینی کے دروازے عوام کے لیے کل صبح 6 بجے کھول دیے جائیں گے، جس کے بعد عوام شہید رہبر انقلاب کے جسد پاک کا آخری دیدار کریں گے