فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی ایوانِ نمائندگان کے رکن ریان کیتھ زنکے اور مائیکل جیمز نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔Geographic Reference
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، دوطرفہ دفاعی تعاون اور اقتصادی تعاون و خوشحالی کے فروغ کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی وسیع اقتصادی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار علاقائی استحکام کا دارومدار اقتصادی ترقی، تجارت کے فروغ اور علاقائی روابط پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کاروبار دوست ماحول کی فراہمی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ساختی اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔History
امریکی وفد نے علاقائی استحکام اور اقتصادی مضبوطی کے لیے پاکستان کے اہم کردار کو سراہا۔ وفد کے پیشہ ورانہ تجربے اور بصیرت کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں جانب سے دوطرفہ اقتصادی تعاون، نجی شعبے کی شراکت داری اور باہمی تجارتی تعلقات کے فروغ کے مواقع پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
