اسماعیل ہانیہ شھید کے دوسری برسی کے موقع پر ,ڈائلاگ و مکالمہ ،،

امت محمدیہ کی
تعمیر و ترقی کے لئے
ایمان و عمل کی نئی بنیادوں
کے ساتھ ٹیکنالوجی و اسکلز درکار ہیں

ایرانی رہبر و قیادت
اور فلسطینی قوم نے
جوش و حوصلے کی
نئی مثالیں قائم کیں ہیں ـ

پاکستانی ثالثی کے
عالمی کامیابی کے بعد
اندرونی اور
سرحدی معاملات میں
نئے زاویے وامکانات
تلاش کرنے کا
فیصلہ کیا جائے ـ

جمہوریت اور استبداد،
مغرب دونوں کو ساتھ لے کر
نہیں چل سکتے ہیں ـ

علمی و تحقیقی مباحثہ میں
اہل علم و ادب کا اظہار خیال

مجلس فکر و دانش
(علمی و فکری مکالمہ)
کے زیر اہتمام
الحمد اسلامک یونیورسٹی
اور
خانہ فرہنگ کوئٹہ کے
معاونت سے
ایرانی و فلسطینی عوام سے
اظہار یکجھتی اور رہبر معظم انقلاب
اسلامی ایران حضرت امام علی خامنائی شھید و فلسطینی قائد اسماعیل ہانیہ شھید کے دوسری برسی کے موقع پر
,ڈائلاگ و مکالمہ ،،
بموضوع
,,شہادت
رہبر معظم ایران کے بعد
مسلم دنیا کی تعمیر وترقی،
پاکستانی ثالثی
اور افکار اقبال لاہوری کی
روشنی میں
استکباری قوتوں کی انسان دشمنی کا علاج،،
کانفرنس روم
الحمد اسلامک یونیورسٹی
ائیرپورٹ روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوا
جس کی نظامت کے فرائض
عبدالمتین اخونزادہ
ڈائریکٹر
مجلس فکر و دانش
(علمی و فکری مکالمہ) نے
سر انجام دئیے
تلاوت قرآن پاک نعمت اللہ خان نے ادا فرمائی
تقریب کے مہمانان گرامی قدر ،
جنھوں نے اپنے علمی و فکری خیالات کا اظہار فرمایا اور نئی جہتیں تلاش کرنے کے زاویے وامکانات روشن کرنے پر زور دیا گیا جن میں
ڈاکٹر عبد الرحیم خان دہوار
رجسٹرارالحمد اسلامک یونیورسٹی
مولانا عبد الحق ہاشمی
مصنف و تجزیہ نگار
ڈپٹی سیکرٹری جنرل
جماعت اسلامی پاکستان
ڈاکٹر محمد اسحاق
مرکزی نائب صدر
نیشنل پارٹی پاکستان
پروفیسر ڈاکٹر عبد الرؤف رفیقی
ڈائریکٹر
اقبال اکیڈمی پاکستان
ڈاکٹر سید ابوالحسن میری
ڈائریکٹر جنرل
خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کوئٹہ
جناب محترم مہدی شائقی
کمرشل اتاشی قونصلیٹ جنرل جمہوری اسلامی ایران کوئٹہ
سردار حاجی احمد خان اچکزئی
مصنف و محقق تھے جبکہ کشمیر میرپور
ڈڈیال کھٹار دلاور خان سے اکیسویں صدی کے معروف مصنف و محقق پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان کا تحریری پیغام عبدالمتین اخونزادہ ڈائریکٹر قرآن اکیڈمی
حکومت بلوچستان نے پیش کیا جبکہ
پروفیسر ڈاکٹر مسعودہ شاہ فوکل فرسن
مجلس فکر و دانش خواتین ونگ
عبدالمتین خان ایڈووکیٹ الفت شناس
نوجوان اسکالر ،محمد فاروق خان کاکڑ
نوجوان اسکالر و تجزیہ نگاروں
اور دیگر مقررین نے اظہار خیال فرمایا ـ
اس موقع پر ممتاز قبائلی عمائدین نوجوانوں و رضاکاروں اور طلبہ و طالبات اور الحمد اسلامک یونیورسٹی بیوٹمز یونیورسٹی شھید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن رجسٹرڈ اقبالستان موومنٹ پاکستان کے نوجوان رضاکاروں کے ساتھ کثیر تعداد میں نوجوانوں و بزرگوں کی تعداد شریک تقریب رہی
تقریب کے اختتام پر ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا تھا اور آن لائن شرکت و شمولیت اختیار کرنے کا انتظام بھی موجود تھا