راولپنڈی اور اسلام آباد میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ذمہ داران اور کارکنان کی گرفتاریوں اور پولیس چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ایک جمہوری معاشرے میں ہر شہری اور ہر تنظیم کو پرامن احتجاج کا آئینی و جمہوری حق حاصل ہے،جسے طاقت کے ذریعے سلب نہیں کیا جا سکتا۔کارکنان کے گھروں اور مختلف مقامات پر چھاپے مار کر گرفتاریاں کرنا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت اقدام ہے۔ حکومت اور انتظامیہ کو طاقت کے استعمال کے بجائے تحمل،بردباری اور سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔حکومت ہوش کے ناخن لے اور فوری طور پر گرفتار طلبہ کو رہا کرے،چھاپوں اور ہراسانی کا سلسلہ بند کرے۔ ایسے اقدامات سے حالات مزید کشیدہ ہوں گے اور بے چینی میں اضافہ ہوگا، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور متعلقہ انتظامیہ پر عائد ہوگی
