امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر جلوس کے شرکاء کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اسلام آباد—– اسلام آباد میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر منعقدہ جلوس کے شرکاء کے لئے آئیڈیل لیب اینڈ ڈائگنوسٹک سنٹر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد منسٹری آف ہیلتھ ، صحت ڈاٹ کام ، دی تھرسٹ آف حسینی اور پاپولر انٹرنیشنل کے اشتراک سے ایک بڑا فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا ، جہاں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی اسکریننگ ، معائنہ اور دیگر ضروری ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ، شوگر کے ٹیسٹ دیگر لیبارٹری ٹیسٹ ، بلڈ پریشر و جنرل چیک اپ کا بندوست کیا گیا تھا ، جلوس میں شریک ہزاروں مرد و خواتین اور بزرگوں کے خصوصی طور پر فری ٹیسٹ کئے گئے ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سیدہ راشدہ بتول نے خصوصی طور پر شرکت کی اور کیمپ کے انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع چیئرمین فاونڈر آئیڈیل لیب عامر رضا نے کہا کہ آئیڈیل لیب آئندہ بھی اس طرح فری میڈیکل کیمپ کے زریعے عوام کی خدمت کرتی رہے گی، سی ای او آئیڈیل لیب طارق پرویز، صحت ڈاٹ کام کے چیئرمین عبدالوحید بابی، ڈاکٹر عاصم، چیئرمین تھرسٹ آف حسینی سید شاہزیب علی کاظمی ، پاپولر انٹرنیشنل کے محمد شہباز اور بڑی تعداد میں ڈاکٹرز و پیرامیڈکس اسٹاف نے کیمپ اپنی اپنی خدمات انجام دیں اور جلوس میں شریک ہزاروں لوگوں کو سہولیات فراہم کی ۔فری میڈیکل کیمپ کے موقع ڈاکٹرز و پیرامیڈکس کو خصوصی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے