شاندار نتائج پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ہیڈ مسٹریس ماریہ زاہد کو 14 اگست کے تاریخی موقع پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ۔

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مصریال روڈ، راولپنڈی کا میٹرک کا شاندار رزلٹ
طالبات نے ادارے کا نام روشن کردیا۔
نتائج کے مطابق ایمان الطاف نے 1130 نمبر کے کر سکول میں پہلی ، سونیا عمران نے 1088 نمبروں کے ساتھ دوسری اور عریشہ رحمان نے 1063 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
گریڈ اے پلس حاصل والی طالبات کی تعداد 12 رہی جبکہ 18 طالبات نے اے گریڈ حاصل کیا۔
مجموعی طور پر سائنس گروپ کی 100 فیصد طالبات نے کامیابی حاصل کی ۔
ہیڈ مسٹریس ماریہ زاہد نے طالبات ، معلمات اور والدین کو مبارک باد دیتے ہوئے اس شاندار کامیابی کو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، طالبات کی محنت، والدین کے تعاون اور اساتذہ کی مخلصانہ کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا ہم سب اس کامیابی پر اپنے ربِ کریم کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہماری محنت کو کامیابی سے ہمکنار فرمایا ۔
انہوں نے تمام طالبات، ان کے والدین اور معزز اساتذہ کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد بھی دی۔ اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اجتماعی کوششوں سے آنے والے سالوں میں ہم نہ صرف نتائج کو بہتر بنائیں گے بلکہ مقاصد تعلیم کے حصول بالخصوص کردار سازی پر بھرپور توجہ جاری رکھیں گے۔
ادارے کے شاندار نتائج پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ہیڈ مسٹریس ماریہ زاہد کو 14 اگست کے تاریخی موقع پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ۔