کانٹے دار مقابلے کی توقع—مضبوط امیدوار احمد عمران باجوہ

بہاول پور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے168 میں ضمنی انتخاب میں امیدواروں میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے‘ اس حلقہ میں ایک اہم اور مضبوط امیدوار احمد عمران باجوہ نے بھی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے وہ پورے حلقے میں نوجوانوں کے ساتھ مل کر انتخابی مہم شروع کر چکے ہیں‘ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ کامیاب ہوکر حلقہ کی ترقی کے لیے کام کریں گے‘ انہیں اب تک شہر کی اہم تجارتی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے حمائت کی یقین دھانی کرائی گئی ہے خواتین کے لیے ہر یونین کونسل میں بہترین ڈے کیئر سینٹر بنایا جائے گا اور ڈے کیئر سینٹر بچوں کی عمروں کے اعتبار سے ان کے لیے جھولے بھی ہوں گے مقامی ہسپتالوں کے ساتھ ایک ایم او یو سائن کیا جائے گا‘ جو ڈے کیئر سینٹر میں بہترین نرسنگ سٹاف مہیا کرے گا
خواتین میں فاطمہ جناح سوسائٹی بنائی جائے‘ جو یوم خواتین‘ یوم آذادی اور خواتین کی سماجی سرگرمیوں سالگرہ جیسی تقریبات کرےگی
دہشت گردی کے پس پردہ موجود مالی سہولت والے بیرونی نیٹ ورک کے بھی مکمل خاتمے کی ضرورت ہے۔ بھارت کے ایما پر پاکستان میں بدامنی پھیلانے والے اس ناسور کا مقصد بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا، ترقیاتی سرگرمیوں کو سبوتاژ کرنا اور قومی اتحاد کو نقصان پہنچانا ہے اس لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو قومی ترجیح سمجھتے ہوئے سیاسی، عسکری اور عوامی سطح پر مکمل یکجہتی برقرار رکھنا ضروری ہے۔