پمز میں آگ سے بچاؤ اور انسانی جانوں کے تحفظ کے انتظامات ناکافی تھے

ذرائع کے مطابق پمز آتشزدگی واقعہ کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پمز میں آگ سے بچاؤ اور انسانی جانوں کے تحفظ کے انتظامات ناکافی تھے،پمز میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات معیار کے مقررہ تقاضوں کے مطابق نہیں تھے۔

رپورٹ کے مطابق ہنگامی اخراج کے راستے باہر سے مستقل طور پر بند پائے گئے،ہنگامی اخراج کے محفوظ راستوں میں رکاوٹیں موجود تھیں۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپتال کے سیکیورٹی عملے نے فائر بریگیڈ کے عملے کی ابتدائی کارروائی میں رکاوٹ پیدا کی،جائے وقوعہ پر ہجوم کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کے انتظامات ناکافی پائے گئے۔