حکومت جیو ڈیشل کمیشن بنائے قدسیہ ناموس

پمز ہسپتال میں 15 بچوں کے جھلس کر مر جانے کے واقعے پر حکومت کو جیو ڈیشل کمیشن بنائے اور واقعے کی تحقیقات کرنے کے بعد زمہ داران کو سزا دی جائے۔
یہ واقعہ حکومت کی نا اہلی کا ثبوت ہے۔
قدسیہ ناموس ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد
اسلام آباد ——- اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں اگ لگنے اور اس کے نتیجے میں 15 نومولود بچوں کی ہلاکت انتہائ الم ناک ہے اس واقعے کی زمہ داری نا اہل حکمران ہیں۔ ان سے نہ ہسپتال چلتے ہیں ،نہ تعلیمی ادارے۔ عوام کی جان مال،عزت آبرو کچھ بھی محفوظ نہیں۔گڈ گورنس کے بڑے بڑے اشتہارات لگائے جاتے ہیں۔پمز کے واقعے نے حکمرانوں کی نا اہلی اور بد انتظامی کا پول کھول دیا ہے۔یہ بات قدسیہ ناموس ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد نے اج پمز ہستال کی نرسری مین آگ لگنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ لواحقین کی بات ٹھیک ہے کہ سٹاف صحیح سلامت ہے اور بچے زندگی سے گئے۔اخر انتظامیہ اور عملہ کہاں تھا۔ فائر بریگیڈ دیر سے کیوں پہنچا۔قدسیہ ناموس نے مطالبہ کیا کہ وزیر صحت استعفا دیں۔جیو ڈیشل کمیشن بنایا جائے اور واقعے میں ملوث ذمہ دار افراد کو قوم کے سامنے لایا جائے۔قدسیہ ناموس ان کی نائبات عطیہ طیب،ڈاکٹر نوید،عطیہ خاتون،عظمی عارف کلثوم سرور،سیکرٹری اطلاعات سعدیہ سیف،ساجدہ انصار نگران نشرواشاعت نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی۔