شمس الرحمن سواتی کا پمز حادثے پر اظہار افسوس

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی کا پمز حادثے پر اظہار افسوس

اسلام آباد —– نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں سترہ نومولود بچوں کے جل کر ہلاکت کے دلخراش واقعے پر انتہائی افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے،متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا،انھوں نے مطالبہ کیا کہ پمز سانحے کی اعلیٰ سطحی اور غیرجانبدارانہ تحقیقات، غفلت کے ذمہ داروں کا تعین، بلاامتیاز قانونی کارروائی اور تمام سرکاری ہسپتالوں میں حفاظتی و مینٹیننس نظام کا فوری ازسرنو جائزہ لیا جائے، یہ محض ایک حادثہ نہیں، بلکہ حفاظتی انتظامات، مینٹیننس، نگرانی اور انتظامی ذمہ داریوں پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے،غریب، مزدور اور سرکاری ملازمین کے بچے کی جان بھی اتنی ہی قیمتی ہے جتنی کسی بااثر شخص کے بچے کی، شمس الرحمن سواتی نے کہا ہمارے فرسودہ ٹھیکیداری نظام نے عوامی اداروں کی کارکردگی اور جواب دہی کو شدید متاثر کیا ہے، حکومت ایک ادارے یا کمپنی کو ٹھیکہ دیتی ہے، پھر کام آگے کسی دوسرے ٹھیکیدار کے سپرد کر دیا جاتا ہے، مگر سوال یہ ہے کہ کوالٹی، سیفٹی، مرمت اور مینٹیننس کی حتمی ذمہ داری کس کی ہے؟ تمام یاستی اداروں میں انسانی جانوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ ٹھیکیداری نظام میں شفافیت، مؤثر نگرانی، واضح ذمہ داری اور سخت احتساب یقینی بنایا جائے، ورنہ ایسے سانحات کا سلسلہ جاری رہے گا۔