بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ہر سطح پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا

این اے 168– امیدوار عمران باجوہ نے کہا بدعنوانی سے پاک معاشرے کی تشکیل کسی ایک ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ اس کے لیے اجتماعی اور مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔ عوام سے بات چیت کرتے انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ایمانداری، غیرجانبداری اور احساس ذمہ داری معاشرے میں کرپشن کے خاتمے کے لیے احتساب کے ساتھ ساتھ آگاہی، اخلاقی تربیت اور مثبت اقدار کا فروغ بھی ضروری ہے۔ اپنے عملی کردار کے ذریعے شفافیت کو فروغ دے سکتے ہیں عام شہریوں کے لیے بھی مثال قائم کرسکتے ہیں ۔ کرپشن ملکی ترقی، ادارہ جاتی کارکردگی اور عوامی اعتماد کو متاثر کرتی ہے، اس لیے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ہر سطح پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ دیانتداری، شفافیت اور جوابدہی کو نظام کا بنیادی حصہ بنا کر ایک مضبوط، مثر اور کرپشن سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے انسدادِ بدعنوانی کے شعور، دیانتداری اور اخلاقی ذمہ داری کے احساس کو مزید اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔