بلاول بھٹو زرداری کی منگنی یا شادی سے متعلق خبروں کی تردید

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی منگنی اور شادی کی خبریں سامنے آنے کے بعد ان کے ترجمان کا اہم بیان سامنے آگیا۔

میئر کراچی اور چیئرمین پیپلز پارٹی کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی منگنی یا شادی سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منگنی یا شادی سے متعلق خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔