27 ستمبر 2026 غلامی کی زنجیریں توڑ کر آزادی کے سفر کا آغاز

بہاولپور….. بہاولپور صوبہ ایک تاریخی اور مسلمہ حقیقت ھے اور انشاء اللہ
بہاولپور صوبہ بحال ھو کر رھیگا بحالی صوبہ بہاولپور کی تحریک کے شہدا کا خون ۔ تحریک کے اسیروں کی قید۔ ان پر برسائے جانے والے کوڑے آور قربانیاں ھم پر قرض ھیں۔ بحالی صوبہ تحریک میں شہزادہ مامون الرشید عباسی مرحوم ۔ ممبران قومی اسمبلی میاں نظام الدین حیدرمرحوم۔ مخدوم نور محمد ھاشمی مرحوم ۔ میجر عبدانبی کانجو مرحوم ۔ بنت بہاولپور طاھرہ مسعود مرحومہ ۔ سابق چیف جسٹس میاں اللہ نواز مرحوم ۔ سید تابشِ الوری سابق ممبر صوبائی اسمبلی آور دیگر اکابرین تحریک آور قائدین کا کردار بہاولپور کی سیاسی تاریخ کا سنہرا آور درخشندہ باب ھے آن شاءاللہ بہاولپور صوبہ بحال کرا کے دم لیں گے ان خیالات کا اظہار تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کےممتاز رھنما آور امیدوار قومی اسمبلی حلقہ نمبر 168 بہاولپور
احمد عمران باجوہ نے مختلف کارنر میٹنگز اور وفود سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ھے انہوں نے کہا ھےکہ بہاولپور میرے بزرگوں اور میرا آپنا شہر ھے1971 میں فرید گیٹ پر تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے قائدین ۔ کارکنان آور خواتین ہر ھونے والی فائرنگ لاٹھی چارج اور ظلم بھلایا نہیں جاسکتا۔احمد عمران باجوہ نے کہا کہ بہاولپور امن اور محبتوں کی سرزمین ھے لیکن ھمیں ان سیاستدانوں کا محاسبہ کرنا ھو گا جواپنے سیاسی مفادات کیلئے صرف وقتی طور پر بہاولپور صوبہ بحالی پر مگرمچھ کے آنسو بہا کر سادہ لوح بہاولپوریوں کی ھمدردی حاصل کرنا چاہتے ھیں بعد میں وہ کبھی جنوبی پنجاب کے نعرے بلند کرتے ہیں یا پھر گہری نیند سو جاتے ھیں انہوں نے مزید کہا ھے کہ بہاولپور صوبہ کی بحالی موجودہ اور آنے والی نسل کی بقا اور سنہرے مستقبل کی ضمانت ھے