پمز ہسپتال میں اصلاحات کیلئے وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ پمز ہسپتال اب بورڈ آف گورنر کے تحت کام کرے گا ، بورڈ کے ارکان کی مدت تین سال ہوگی ۔
پمز ہسپتال میں اصلاحات کیلئے وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں ہسپتال کے انتظامی، طبی اور گورننس نظام میں بہتری کے اقدامات،اصلاحات کے قانونی اور انتظامی فریم ورک کا جائزہ لیا گیا ۔
کمیٹی سفارشات کے مطابق پمز ہسپتال کیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی مارکیٹ سے تعیناتی ہوسکے گی ۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد پمز گورننس فریم ورک کا قانونی مسودہ تیار کیا جائے گا ۔
