نامور شاعر انور مسعود کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔ پروفیسر صدیقہ انور اردو اور فارسی ادب کی استاد تھیں، آج انکا روزہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق معروف شاعر انور مسعود کی اہلیہ صدیقہ انور وفات پا گئی ہیں۔ انور مسعود کے صاحبزادے معروف صحافی و سیاسی تجزیہ کار عمار مسعود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبر دی۔
عمار مسعود نے ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ ان کی والدہ پروفیسر صدیقہ انور کا انتقال ہو گیا ہے۔
اپنے ٹوئیٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ’’میری والدہ پروفیسر صدیقہ انور کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ اردو اور فارسی ادب کی استاد تھیں۔ عمار مسعود نے بتایا کہ ان کی والدہ کی عمر 85 برس تھی اورآج ان کا روزہ تھا
میری والدہ پروفیسر صدیقہ انور کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ اردو اور فارسی ادب کی استاد تھیں ۔ انکی عمر 85 برس تھی ۔ آج انکا روزہ تھا ۔ انکے ایصال ثواب کے لیئے دعا کریں
اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں عمار مسعود نے بتایا کہ ان کی والدہ اچانک ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال کر گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نماز جنازہ اسلام آباد میں ڈی ایچ اے 2، سیکٹر جی، اسٹریٹ نمبر 11 اے، جامع مسجد نور میں دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی
میری والدہ پروفیسر صدیقہ انور کا اچانک ہارٹ اٹیک کی وجہ سےانتقال ہو گیا ہے ۔انکی نماز جنازہ اسلام آباد میںDHA 2، سیکٹرG,سٹریٹ نمبر 11اے، جامع مسجد نور میں دوپہر2بجے ادا کی جائے گی.احباب سے درخواست ہے موجودہ صور تحال کومدنظر رکھتے ہوئے اپنے گھروں پرایصال ثواب کے لیئے دعا فرمائیں
انہوں نے احباب سے درخواست کی ہے کہ موجودہ صور ت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے گھروں پر ایصال ثواب کے لیے دعا فرمائیں۔