آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آئین کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مدد جاری رکھیں گے، پاکستان میں کوئی بھی کسی اور کے کیے کا جوابدہ نہیں، مایوس دشمن سے اب ہائبرڈ کا سامنا ہے،امن کیلئے بھاری قیمت چکائی، یقین دلاتا ہوں یہاں سب کچھ اچھا ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملٹری کا کول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاس آؤٹ ہونے والوں میں 142ویں لانگ کورس کے کیڈٹس شامل ہیں۔آپ کو زندگی کے یادگار دن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آئین اور قومی مفادات تمام معاملات میں ہمارے رہنماء ہیں۔
ہمیں جو بھی فرائض سونپے گئے ہم آئین پاکستان کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مدد جاری رکھیں گے۔ قائد کے ویژن کے مطابق پاکستان نے علاقائی اور عالمی امن کیلئے بہترین کوششیں کیں۔آرمی چیف نے کہا کہ امن سنگ میل تو ہے لیکن منزل نہیں۔ معاشی طور پر خودمختار اور نظریاتی مستحکم پاکستان قائد کا ویژن ہے۔ اس بنیاد کو مضبوط بنائیں۔ ہم نے امن کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے۔امن قائم رکھنے کیلئے لہو ہے، اس کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔ اس راستے میں خود کو وقف کرنا پڑتا ہے اور ڈلیور کرنا پڑتا ہے۔ پاکستان آرمی نے دہشتگردی کو شکست دی۔فروری 2019ء میں اپنے سے 5گنا دشمن کو ہزیمت سے دوچار کیا۔ ہمارے دشمن اپنے عزائم میں ناکام ہونے کے بعد دل شکستہ ہیں۔پاکستان نے ان تمام سازشوں اور مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج قابل فخر قوم کی خوبصورت اور حقیقی عکاس ہے۔آج پاکستان دفاعی لحاظ سے ایک مضبوط ملک ہے۔آپ کو یقین دلاتا ہوں یہاں سب کچھ اچھا ہوگا۔میں اس کو اعزاز سمجھتا ہوں کہ ہم قوم کے سامنے بااعتماد اور جوابدہ ادارہ کے طور پر حاضر رہتے ہیں۔پاکستان میں کوئی بھی کسی اور کے کیے کا جواب دہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ دشمن جو ہماری تباہی کا منصوبہ بنائے بیٹھے تھے اب مایوسی سے کامیابیوں کو دیکھ رہے ہیں۔مایوس دشمن سے اب ہائبرڈ کا سامنا ہے، اس ہائبرڈ وار کا ہدف عوام ہیں اور میدان جنگ انسانی ذہن ہیں، ہر سطح پر قومی قیادت ہائبرڈ وار کا ہدف ہے۔ہائبرڈ کا مقصد امید کی فضا کو ٹھیس پہنچانا ہے۔ اب وقت ہے پاکستان کو متحد ہوکر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں۔اتحاد ہماری قوت ہے۔ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے، لیکن پاکستانیوں کے دل بہت بڑے ہیں۔