سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اورولی عہد محمد بن سلمان نےگھوٹکی میں ہونے والے ٹرین حادثے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارتعزیت کیا ہے

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز  اورولی عہد محمد بن سلمان نےگھوٹکی میں ہونے والے ٹرین حادثے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارتعزیت کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز  اورسعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی سے خصوصی رابطہ کیا ، رابطے میں دونوں نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہارتعزیت کیا۔

شاہ سلمان بن عبد العزیز نے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی ٹرین میں آتشزدگی کے واقعے میں لوگوں کی اموات اور زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے ، ہم جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور پاکستان کے عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں