کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے طبی امداد

کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (KSrelief)کی طرف سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو کورونا وا‌‍‌‍‍‌‌ئرس سے نمٹنے کے لیےطبی امداد کی فراہمی
اسلام آباد۔
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (KSrelief) نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے طبی امداد اور آلات جن میں (18) آکسیجن پیدا کرنے والے پلانٹس اور (360) بیڈ سائیڈ آکسیجن کنسینٹر وزارت صحت کو فراہم کیے ہیں یہ طبی امداد اس وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے مختلف صوبوں میں وزارت صحت کے لیے مدد گار ہوگی۔ سعودی سفارت خانہ اسلام آباد میں منعقد تقریب کے دوران سعودی سفیر جناب نواف بن سعید المالکی نے ڈاکٹر خالد عثمانی کے ہمراہ طبی سامان ڈاکٹر فیصل سلطان وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت کے حوالے کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں