جوہان بسر سوشل ڈیموکریٹ رکن پارلیمنٹ ہیں جن کی انسانی حقوق کے لیے کاوششیں ہمیشہ عزت و احترام کی نگاہ

سویڈش پارلیمنٹ میں رکن پارلیمنٹ سرکن کوس سوشل ڈیموکریٹ رکن پارلیمنٹ جوہان بسر نے تحاریک پیش کی ہیں،دونوں قراردادیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرتی ہیں اور بھارتی مظالم کو اجاگر کرتی ہیں۔ وہ اس مسئلے کو ایک بین الاقوامی مسئلہ کے طور پر دیکھتے ہیں جسے یورپی یونین اور اقوام متحدہ حل کریں گے۔ انہوں نے سویڈش حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور تنازع کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ سرکن کوس ترکی نژاد سویڈش رکن پارلیمنٹ ہیں اور وہ انسانی حقوق کے ایشوز پر بہت متحرک ہیں ماضی میں بھی سویڈش پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو باقاعدگی سے اجاگر کرتے رہے ہیں ان کے علاوہ دوسرے رکن پارلیمنٹ جوہان بسر سوشل ڈیموکریٹ رکن پارلیمنٹ ہیں جن کی انسانی حقوق کے لیے کاوششیں ہمیشہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھی گئی ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں