نوجوان کیڈٹ کے کامیابی ملنے پر ماں کے قدم چومنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

نوجوان کیڈٹ کے کامیابی ملنے پر ماں کے قدم چومنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان کیڈٹ نے ثابت کر دیا کہ ماں کے پاؤں تلے جنت ہے۔144ویں پی ایم اے لانگ کورس کے سوارڈ آف آنر فاتح کیڈٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جہاں وہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد اپنی ماں کے قدم کو بوسہ دے رہا ہے۔
بی ایس یو او بٹالین سینئر انڈر آفیسر 144ویں پی ایم اے لانگ کورس کے عثمان انور بلوچ کو 9اکتوبر کو پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر مجموعی طور پر بہترین کارگردگی کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔بٹالین سینئر انڈر آفیسر عثمان انور نے اعزازی شمشیر حاصل کیا۔عزاز ملنے پر عثمان نے خوشی سے ماں کے قدم چومے۔