رئیل اسٹیٹ سے متعلق ٹیکس کے ایشوز پر ریجنل ٹیکس آفیسر سے ملاقات

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسلام آباد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے صدر سردار طاہر محمود‘ ایسو سی ایشن کے نائب صدر بابراسرار بھٹی‘ نائب در وحید خان‘ سیکرٹری انفارمیشن اسرار الحق مشوانی کے علاوہ یسین انجم اور عمران بخاری پر مشتمل ایک وفد آج رئیل اسٹیٹ سے متعلق ٹیکس کے ایشوز پر ریجنل ٹیکس آفیسر سے ملاقات کرے گا‘ ملاقات میں متعلقہ ایشوز پر بات چیت کی جائے گی اور تجاویز کا تبادلہ ہوگا