اسلام آباد کے معروف بزنس مین ذوالقرنین عباسی‘ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ممبر شپ نمبر 3426 اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے انتخابات میں AM سیٹ پر ایگزیکٹو ممبر متخب ہوگئے ہیں انہو ں نے947 ووٹ حاصل کیے‘ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے حالیہ انتخابات میں فاؤنڈر گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوا ہے‘ ذوالقرنین عباسی نے اپنی کامیابی پر اپنے تمام سپورٹرز کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ وہ ان کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور بزنس کمیونٹی کے لیے وہ ہر سطح پر بہتری لانے اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کی کوشش کرتے رہیں گے‘ واضح رہے کہ ان کی کامیابی کے لیے اسلام آباد کی رئیل اسٹیٹ بزنس کے ممتاز راہنماء اسرار الحق مشوانی‘ چوہدری محمد اکرم‘ حماد علی اور دیگر سپورٹرز نے دن رات ایک کیے رکھا اور ان کے دیگر ہامی بھی انتخابات میں کامیابی کے لیے متحرک رہے
