السلام و علیکم
امید ہے آپ صحت کی بہترین حالت میں ہوں گے 8 فروری پیارے وطن پاکستان میں الیکشن کا دن ہے یہ آپ کے پاس موقع ہے کہ اگلے پانچ سال اپنے لیے ان حکمرانوں کا انتخاب کریں جو اسمبلی میں بیٹھ کر آپ کے لیے قانون سازی کریں عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کریں اور اس ملک و قوم کو ترقی کی نئی منازل سے ہم کنار کریں
گزشتہ 75 سالوں سے ملک پر فوجی آمروں اور مخصوص خاندانوں کا قبضہ رہا جنہوں نے اس عزیز وطن کو صف اول کی قوم بنانے کے بجائے پستی و تاریکی کے کنویں میں دھکیل دیا
اس الیکشن میں آپ سے التماس ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان (انتخابی نشان ترازو)کو ووٹ ڈال کر اپنے لیے بہترین حکمرانوں کا انتخاب کریں جماعت اسلامی وہ واحد پارٹی ہے جس پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں اور حکومت میں نہ ہوتے ہوئے بھی الخدمت کے ذریعے ایک طرف عوامی خدمت میں مصروف ہے وہاں بنو قابل جیسے پروگرام کے زریعے طلبہ کو جدید تعلیم مہیا کر کے اس بدلتی دنیا میں پاکستان کے نوجوان کو ٹیکنالوجی سے متعارف کروا رہی ہے لہذا اپنے ووٹ کو ضائع ہونے سے بچائیں اور ایک ایماندار اور باصلاحیت قیادت کا انتخاب کریں تاکہ پاکستان ترقی کی منازل طے کرے
ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی جمہوری پاکستان بنائیں گے
والسلام
آپ کا بھائی
محمد ضیاءاللہ چوہان
