حکومتِ پنجاب نے ٹیکنالوجی کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے علی مصطفیٰ ڈار کو وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیر مقرر کر دیا ہے۔حکومتِ پنجاب کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (کابینہ ونگ) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے علی مصطفیٰ ڈار کو وزیرِ اعلیٰ کا مشیر برائے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) اور خصوصی اقدامات مقرر کر دیا ہے۔ علی مصطفیٰ ڈار کو یہ ذمہ داری اعزازی (Pro Bono) بنیادوں پر فوری طور پر سونپی گئی
