اسلام آباد——
ڈاکٹر فاروق ستار ایم کیو ایم کے سینئیر مرکزی رہنماء کی صدارت میں ایم کیو ایم اپر پنجاب کا ایک اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کی پڑھی لکھی متوسط طبقے کی قیادت ہی پاکستان کو سیاسی و معاشی بحرانوں سے نکال سکتی ہے انھوں نے کہا کہ پنجاب بڑا صوبہ ہے پنجاب کے پڑھے لکھے جوانوں کے لئے ایم کیو ایم کا پلیٹ فارم حاضر ہے وہ آگے بڑھیں اپنے صوبے میں حقیقی تبدیلی کی جدوجہد کی بنیاد ڈالیں اپنے اندر سے پڑھی لکھی قیادت کو نکالیں اور اس ملک کی تقدیر بدلیں انھوں نے نیپرا کی جانب سے نیٹ میٹرنگ میں پالیسی کی تبدیلی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم متوسط طبقے کے مسائل کو بخوبی سمجھتی ہے اور اس مسئلے کے منصفانہ حل کے لئے آواز بلند کرتی رہیگی اس موقعہ پر ایم کیو ایم کی بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک اپر پنجاب کے زونل انچارج متین خان زونل ذمہ داران ذیشان اعوان سید ندیم منصور اور ریحان خان بھی موجود تھے
