اسلام آباد —— ٹمبر مافیا اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے اپر مراد آباد ڈنگیاں کمبارٹ نمبر 3 تحصیل چکار ضلع جہلم ویلی کے جنگلات میں رات کی تاریکی میں بے دردی سے غیر قانونی درختوں کی کٹائی کی گئی، سرکاری اراضی پر جنگلات سے 7 بڑے قیمتی درخت( کائیل) کاٹ لئے گئےہیں ، جو کہ ریاست اور وہاںکے رہائشیوں کیلئے بہت بڑا نقصان ہے، جنگلات کی کٹائی سے جنگلی حیات کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے ، اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ بڑھ رہا ہے، اہل علاقہ نے وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار جاوید ایوب، سیکرٹری چوہدری محمد فرید سے اپیل کی کہ ٹمپر مافیا اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور علاقے کے جنگلات کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔
