ابتدائی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد سے ساہیانوالہ سیکشن میں ڈیوٹی آفیسر انسپکٹر محمد عثمان شبیر پیٹرولنگ پر مامور تھے کہ فیصل آباد انٹرچینج کے قریب ایک پک اپ گاڑی بریک ڈاؤن نظر آئی_ وین کا ڈرائیور غائب تھا۔ جبکہ موقع پر موجود ہیلپر کے بیانات مشکوک تھے۔ موٹروے پولیس افسران نے وین کی تلاشی لی _ تلاش کرنے پر * ممنوعہ الکوحل مشروب کے 40 چالیس گیلن ( ہر گیلن میں 29 لٹر)، کل 1160 لٹر ممنوعہ الکوحل مشروب* مذکورہ وین سے برآمد کی گئی_ ملزم ، برآمد شدہ ممنوعہ الکوحل مشروب ،گاڑی اور دیگر اشیاء کو مزید قانونی کارروائی کے لیے مقامی پولیس سٹیشن تھانہ نشاط آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے_
