وزیرِ اعظم شہباز شریف آسٹریا کے چانسلر کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے کے لیے ویانا روانہ ہو گئے ہیں۔وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی وفد میں شامل ہیں۔
دورے کے دوران وزیرِ اعظم ویانا میں آسٹریا کے چانسلر سے ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ دونوں رہنما سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے کاروباری شخصیات کے مشترکہ اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
وزیرِ اعظم پاکستان-آسٹریا بزنس فورم سے خطاب کریں گے، جبکہ وہ United Nations کے زیر اہتمام “پائیدار ترقی: عالمی امن و خوشحالی کا راستہ” کے موضوع پر منعقدہ خصوصی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
دورے کے شیڈول میںانٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات بھی شامل ہے، جس میں جوہری توانائی کے پرامن استعمال اور تعاون کے امور پر گفتگو متوقع ہے۔
