عمران کی نظر جوانوں جیسی

وفاقی وزراءکا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نظر آج بھی جوانوں کی طرح ہے‘سیاسی مخالفین کومایوسی ہوگی ‘وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہاہے بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور رپورٹس تسلی بخش ہیں‘پی ٹی آئی نہیں چاہتی کہ بانی کی رپورٹس اچھی آئیں ‘وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو اگر کوئی جان لیوا بیماری لاحق ہوئی تو زندگی بچانے کیلئے بیرون ملک بھجوایا جاسکتا ہے ورنہ نہیںجبکہ وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑکے مطابق میڈکل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کے جاری علاج پر مکمل اطمینان کا اظہار کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رپورٹس سپریم کورٹ پہنچ چکی ہوں گی۔