پاکستان مسلم لیگ فنکشنل —- سابق ایم این اے سائرہ بانوپارٹی کا مرکزی انفارمیشن سیکرٹری مقرر

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے سابق ایم این اے سائرہ بانو سے متعلق اہم اعلان کر دیا۔
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے سابق ایم این اے سائرہ بانو کو پارٹی کا مرکزی انفارمیشن سیکرٹری مقرر کر دیا، سائرہ بانو کی تقرری تنظیمی ڈھانچےکومزید فعال اورمؤثر بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

اعلامیہ کے مطابق سائرہ بانو اپنی سیاسی بصیرت اور پارلیمانی تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی کا مؤقف بھرپور انداز میں عوام تک پہنچائیں گی۔

پارٹی اعلامیہ کے مطابق مہنگائی، بے روزگاری، بنیادی سہولیات کی کمی، زراعت اور پانی کے مسائل پردوٹوک مؤقف اختیار کرے گی۔

اعلامیہ کے مطابق مرکزی انفارمیشن سیکرٹری کی حیثیت سے سائرہ بانو ملک کی موجودہ صورتحال، بالخصوص سندھ اور سندھ کے عوام کو درپیش مسائل کو اجاگر کریں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری، بنیادی سہولیات کی کمی، زراعت اور پانی کے مسائل سمیت دیگر اہم امور پر پارٹی واضح اور دوٹوک موقف اختیار کریں گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سائرہ بانو کی تقرری سے سندھ میں تنظیمی سرگرمیوں کو مزید تقویت ملے گی اور عوامی مسائل کو موثر انداز میں قومی سطح پر اٹھایا جائے گا۔