ملک میں شدید گرمی اور ممکنہ ہیٹ ویو کے پیش نظر الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) نے مارچ سے ستمبر تک ملک میں شدید گرمی اور ممکنہ ہیٹ ویو کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے، خبردار کیا ہے کہ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ گلیشیئر پگھلنے اور سیلابی صورتحال کا سبب بن سکتا ہے۔