یہ بڑی سادہ سی بات ہے
افغان طالبان کہہ رہے ہیں کہ ٹی ٹی پی افغانستان میں کام نہیں کر رہی ہے
اگر ان کی بات مان لی جائے تو پھر کیا افغان طالبان پاکستا ن پر حملے کرتے ہیں
سرحدوں پر کھڑے‘ ڈیوٹی دینے والے پاکستان کے سولجرز پر حملے کرتے ہیں انہیں شہید اور زخمی کرتے ہیں
حملے کرنے والے یا تو ٹی ٹی پی ہے یا پھر ٹی ٹی اے ہے
دوسری بات
معاہدہ پشاور سے لے کر معاہدہ مکہ تک سب ہمیں یاد ہیں ان میں کس معاہدے پر افغانوں نے عمل کیا؟
معاہدہ دوحا بھی ہوا اس پر کتنا عمل کیا؟
اس وقت افغانستان کی سرزمین افغان طالبان کے کنٹرول میں ہے لہذا افغانستان سے پاکستان کی جانب جو بھی غیر قانونی‘ غیر اخلاقی حرکت ہوگی اس کی ذمہ داری افغان طالبان پر ہی ہوگی
نمبر تین
پاکستان کا میڈیا‘ پاکستان کا معاشرہ‘ دینی اور سیاسی جماعتوں کو اب ایک پیج پر آجانا چاہیے
افانستان کی جانب سے حملوں کی حرکتیں ہماری آنکھیں کھول دینے کے لیے کافی ہیں
