اسلام آباد —- جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خا منہ ای اور دیگر شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ گذشتہ روز کہو ٹہ میں ادا کی گئی جس کی امامت امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کی، نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں جماعت اسلامی کے کار کنان اور شہریوں نے شر کت کی،اس موقع پرامیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی بھی موجود تھے، شر کاء نے امریکہ اور اسر ائیل کے خلاف اور ایران کے حق میں شدید نعرے بازی بھی کی، نماز جنازہ کے شر کاء سے خطاب کر تے ہو ئے امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ایران پر امریکہ اور اسرائیل کا حملہ کھلی جارحیت اور عالمی دہشتگردی ہے، آیت اللہ علی خامنہ کی شہادت عالم اسلام کیلئے بڑا نقصان ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں رجیم چینج اور اعلیٰ ایرانی قیادت کو ٹارگٹ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ عالمی دہشتگردی کا سرغنہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیا جانا چاہیے، انھوں نے کہاامریکی قونصلیٹ پر احتجاج کرنے والوں پر اگر امریکیوں نے گولیاں چلائی ہیں تو وزیر اعظم شہباز شریف بتائیں کہ ان کو کس نے اختیار دیا ہے،حکومت پاکستان ایران پر حملے کی کھل کر مذمت اور ایران کے ساتھ مل کر واضح اور جرات مندانہ موقف اختیار کرے پاکستانی قوم کو متحد ہوکر ایران کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا اور حکمرانوں کو بھی مجبور کرنا ہوگا کہ وہ ایران کا کھل کر ساتھ دیں، انھوں نے کہااگر امریکہ و اسرائیل ایران میں رجیم چینج میں کامیاب ہوگیا تو وہ پاکستان کی سرزمین میں داخل ہو جائیں گے،عالم اسلام کو اپنے مشترکہ دشمن کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا یہ پیغام ہے کہ اگر مسلم حکمران متحد نہ ہوئے تو ایک کے بعددوسرے کی باری آئے گی اور یہ سلسلہ رکے گا نہیں، ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ٹرمپ کو دو بار نوبل پرائز کا نام دینے کی سفارش کرنے والے حکمران قوم سے معافی مانگیں،انھوں نے ایران پر امریکہ و اسرائیل کے حملے اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کو بدترین عالمی دہشت گردی قرار دیا اور کہا کہ یہ حملہ صرف ایران پر نہیں بلکہ پاکستان،عالمِ اسلام اور پوری انسانیت پر حملہ ہے۔
