چکن اور انڈوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں چکن 7 روپے فی کلومہنگاہوگیا جس کےبعد چکن 497 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔
ذرائع کے مطابق زندہ فارم چکن کی قیمت 315 روپے، تھوک چکن کی قیمت 329 روپے اور پرچون قیمت 343 روپے فی کلوگرام رہی ہے۔
اسی طرح فارمی انڈوں کی قیمت بھی بڑھ گئی جو 200 روپےفی درجن میں دستیاب ہیں جبکہ پیٹی کی قیمت 5,880 روپے رہی۔
رمضان کے دوران گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ ممکن ہے۔
