پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ 2026ء کےلیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ 2026ء کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر کے سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان نے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

گول کیپر علی رضا نے پنالٹی اسٹروک روک کر پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائی سے ایک قدم کی دوری پر

مصر میں جاری ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائیر کے سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔

میچ کے اختتام سے 4 منٹ قبل جاپان کو پنالٹی اسٹروک ملا، جو گول کیپر علئ رضا نے روک کر پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا اور ساتھ ٹیم نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی بھی کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے سففیان خان، ابو محمد، محمد عماد اور افراز نے گول کئے ورلڈ کپ 14 اگست سے بیلجیم اور نیدر لینڈ میں شروع ہوگا۔

پاکستان ہاکی ٹیم پچھلے ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی نہیں کرسکی تھی، قومی ٹیم آخری بار 2018ء کے ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کیا تھا۔

دوسری طرف چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کرنے پر قومی ہاکی ٹیم کو مبارک باد دی ہے اور کہا کہ کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے 8 برس بعد ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی ٹیم ورک اور کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے، یہ جیت ثابت کرتی ہے کہ پاکستان میں ہاکی کا ٹیلنٹ موجود ہے۔

محسن نقوی نے یہ ب ھی کہا کہ کپتان عماد شکیل بٹ سمیت تمام کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی قابل تحسین ہے، امید ہے کہ قومی ٹیم فائنل جیت کر واپس آئے گی۔