محکمہ موسمیات کی گلگت بلتستان میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافے کی رپورٹ ، گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کا انتباہ -محکمہ موسمیات پاکستان (PMD) کے مطابق، شمالی پاکستان میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے اور گلیشیئل لیک آٹ برسٹ فلڈز (GLOFs) یعنی برفانی جھیلوں کے پھٹنے سے آنے والے سیلاب کے خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔
