پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر اور ہزارہ سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی و سماجی رہنما انجینئر افتخار چوہدری کے صاحبزادے نوید افتخار گجر نے گزشتہ روز علاقے کی معزز اور ہر دلعزیز شخصیت پیر عابد حسین کے پاس جا کر ان کے بھائی پیر واجد حسین کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پیر واجد حسین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔
تفصیلات کے مطابق نوید افتخار گجر کی آمد پر پیر عابد حسین نے ان کا شکریہ ادا کیا اور اس مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر علاقے کے دیگر معززین بھی موجود تھے
