نیشنل پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں عشائیہ

جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں عشائیہ

اسلام آباد: جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران نے شرکت کی۔

نیشنل پریس کلب کے صدر عبدالرزاق سیال کی قیادت میں آنے والے وفد میں سیکرٹری جنرل فرقان راؤ، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ، فنانس سیکرٹری عابد عباسی، نائب صدر احتشام الحق، جوائنٹ سیکرٹری شکیلہ جلیل، ممبر گورننگ باڈی تنویر شہزاد، فرح ربانی، عاصم جیلانی اور جمال عبداللہ شامل تھے۔

امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے وفد کو خوش آمدید کہا اور نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صحافت ریاست کا اہم ستون ہے اور ایک مضبوط، آزاد اور ذمہ دار میڈیا ہی معاشرے میں حقیقی شعور پیدا کرتا ہے۔

نصراللہ رندھاوا نے کہا کہ باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے، اور جماعت اسلامی اسلام آباد اور پریس کلب کو مل کر دارالحکومت کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ آواز اٹھانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو یکجا ہو کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ صحافی برادری کے ساتھ مثبت اور مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے ذمہ داران بھی موجود تھے