اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کی نومنتخب قیادت کو مبارک باد

اسلام آباد () امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا کی اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کی نومنتخب قیادت کو مبارک باد

اسلام آباد—- امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کی نومنتخب قیادت کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

انہوں نے چیمبر کے قائم مقام صدر شیخ طیّب سعید، سینئر نائب صدر سردار ظہیر احمد اور نائب صدر راؤ محمد جاوید اختر کو اپنے عہدوں کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

نصراللہ رندھاوا نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ ملک کی معاشی ترقی میں چھوٹے تاجروں، کاروباری افراد اور صنعتی شعبے سے وابستہ لوگوں کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاروبار ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی کامیابی سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں بلکہ قومی معیشت بھی مضبوط ہوتی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب قیادت تاجر برادری کے مسائل کے حل، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور چھوٹے صنعتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں چھوٹے کاروباری افراد کو سہولیات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ قومی ترقی میں مزید مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ جماعت اسلامی تاجروں اور کاروباری طبقے کے جائز مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی