وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین

ایم کیو ایم اور آل پاکستان مسلم لیگ کا امن کوششوں پر وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین

ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما زاہد ملک کی آل پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عاطف محمود مغل سے ملاقات

دونوں راہنماؤں کا مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں راہنماؤں نے پوٹھوہار صوبہ کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا

خطہ پوٹھوہار کے رہنے والے باشندے اپنے جائز حقوق سے محروم ہیں، دونوں راہنماؤں کی گفتگو

ترقی، تعلیم، صحت اور روزگار کی فراہمی میں دیہی اور شہری علاقوں میں فرق ختم ہونا چاہیے، دونوں راہنماؤں کی گفتگو

ڈاکٹر امجد محمود نے آمد پر زاہد ملک کا شکریہ ادا کیا، ایم کیو ایم کی قیادت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

زاہد ملک نے ڈاکٹر امجد کی ملک و قوم کے لیے مخلصانہ کوششوں کو سراہا