ریلویز نے مسافروں کے لیے نئی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی

پاکستان ریلویز نے پچھلے مالی سال میں 88 ارب روپے کی آمدن حاصل کی ہے، اور ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلویز آپریشنل منافع میں ہے، جبکہ پنشن اور تنخواہیں آپریشنل اخراجات کا حصہ نہیں سمجھی جاتیں۔

دوسری جانب، پاکستان ریلویز نے مسافروں کے لیے نئی ریفنڈ پالیسی بھی جاری کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، پوائنٹ آف سیل سے خریدے گئے ٹکٹوں کے لیے ٹرین کی روانگی سے 48 گھنٹے قبل تک 90 فیصد رقم واپس کی جائے گی۔

اس پالیسی کے مطابق، ٹرین روانگی سے 24 سے 48 گھنٹے قبل 80 فیصد، 24 گھنٹے کے اندر 70 فیصد رقم واپس کی جائے گی، اور روانگی کے بعد 2 گھنٹوں کے اندر 50 فیصد ریفنڈ ملے گا۔ اگر ٹرین 6 گھنٹے یا اس سے زیادہ لیٹ ہو تو مکمل رقم واپس کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں