رمضان المبارک کی آمد سے قبل منافع خوروں نے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے، جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق، انڈے فی درجن 230 روپے سے بڑھ کر 272 روپے تک پہنچ چکے ہیں، جبکہ چھوٹے گوشت کی قیمت 200 روپے اضافے سے 2500 روپے فی کلو اور بڑا گوشت 1100 روپے سے بڑھ کر 1400 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ چینی کی قیمت بھی 124 روپے سے بڑھ کر 155 سے 160 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، اور دیگر پھلوں جیسے سیب، کیلا، خربوزہ، کینو اور اسٹرابیری کی قیمت میں 100 سے 300 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔