رینجرز ٹریننگ سینٹر اینڈ اسکول کراچی میں رینجرز ریکروٹس کی 32ویں پاسنگ آوٹ پریڈ کی ایک پُروقار تقریب کا انعقاد
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی
ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر کا استقبال کیا
مہمان ِ خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر کوچاک وچوبند پریڈ کے دستوں نے سلامی پیش کی۔
مہمان خصوصی نے دوران ِ ٹریننگ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی پریڈ کا اعلیٰ معیار دیکھ کر مجھے دلی خوشی ہوئی۔
مہمان خصوصی نے اعلی معیار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حصول اور کا میابی سے ٹریننگ مکمل کرنے پرپریڈ کے شرکاء اور اہلخانہ کو مبارکباد پیش کی۔
یہ دن ان کے مستقبل میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
پاکستان رینجرز (سندھ) ملک بھر میں اعلیٰ اقدار کی حامل ایک نہایت جری اور قابل ستائش فورس کے طور پر جانی اور مانی جاتی ہے۔
سندھ رینجرز نے ہر میدان میں نہایت اعلیٰ کارکردگی، شجاعت اور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔
بین الاقوامی سرحد کی حفاظت، کراچی میں دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب آپریشن اور مختلف قومی و صوبائی سطح کی تقریبات پر موثر ترین سیکیورٹی کی فراہمی جیسی ذمہ داریوں کو مکمل پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ پایا تکمیل تک پہنچایا
مہمان ِ خصوصی نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں پاکستان کے دشمنوں نے ملک میں اندرونی خلفشار پیدا کرنے کے لیے ہائیبرڈ وار اور فیفتھ جنریشن وار کا سہارا لیا
پاکستان رینجرز (سندھ)نے بالخصوص شہرِ کراچی میں امن کی بحالی کیلئے گزشتہ سالوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں
پا کستان رینجرز(سندھ) نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کامیاب آ پریشنز کرکے متعدد جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرکے پولیس کے حوالے کیا
سندھ رینجرز نے کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے بڑی مقدار میں ہتھیار، گولہ بارود اور ایمونیشن بھی برآمد کیا
پاکستان رینجرز (سندھ) نے اسپیشل آپریشن جن میں بالخصوص کچے کے ایریا میں آپریشن کے ساتھ ساتھ اسمگلنگ کی روک تھام، مردم شماری، مذہبی تقریبات، چوتھی بین الاقوامی ٹیکسٹائل نمائش، آئیڈیاز 2024، پہلی بین الاقوامی خوراک اور زرعی نمائش، ٹرائی نیشنل کرکٹ سیریز، حالیہ منعقدہ آئی سی سی چیمپئن ٹرافی، پاکستان نیوی بین الاقوامی امن مشق اور اقلیتوں کی تقریبات میں کلیدی کردار اد۱ کیا ہے
پاکستان رینجرز (سندھ) کا ہی سرمایہ افتخار ہے اور اس کے ثمرات صوبے بھر میں بحالی امن کی صورت میں واضح نظر آتے ہیں
اس موقع پر تقریب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں کے ساتھ ساتھ پاس آوٹ ہونے والے جوانوں کے عزیز و اقارب بھی شریک تھے
تقریب میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے کیمل اسکواڈ کے چاک و چوبند دستے نے بھی پریڈ میں عملی مظاہرہ پیش کیا جسے حاضرین نے بے حد سراہا