الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے غزہ کے عوام کے لیے 40 ٹن امدادی سامان اردن روانہ کیا ۔

 الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے غزہ کےجنگ زدہ عوام کے لیے 40 ٹن امدادی سامان اردن کےدارالحکومت عمان پہنچ گیا ،فلسطین کےمظلوم مسلمانوں کےلئےاہل پاکستان کی جانب سے الخدمت فائونڈیشن نےکراچی سےامدادی سامان روانہ کیا ۔

الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا کہناتھا حکومت پاکستان اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے بھیجے جانے والے امدادی سامان میں 20 ٹن ادویات، 05 ٹن ہائی جین کٹس اور 15 ٹن خیمے شامل ہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نےرمضان المبارک کے موقع پر غزہ کے محصور اور متاثرہ عوام کی مدد کے لیے 900 ٹن امدادی سامان فضائی کارگو کے ذریعے روانہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن بدقسمتی سے مصر و اردن کے تمام سرحدی راستوں کی بندش کی وجہ سے رمضان  المبارک کےدوران یہ امدادی سامان غزہ تک نہ پہنچ سکا۔   امدادی سامان کی ترسیل حکومت پاکستان، الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور رائل میڈیکل سروسز آف جورڈن کی مسلسل سفارتی اور انتظامی کوششوں کے نتیجےمیں ممکن بنائی جاسکی۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے بتایاالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے لاہور اور کراچی کے گوداموں میں موجود900 ٹن امدادی سامان کی روانگی کے لیے تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ آئندہ دنوں میں ادویات، خیموں، ترپال، سلیپنگ بیگزاور ٹن فوڈ پر مشتمل یہ سامان 6 سے7طیاروں کے ذریعےمرحلہ وار اردن اور مصر کے ذریعے غزہ بھیجا جائے گا۔

اس سے قبل الخدمت فاؤنڈیشن  کی جانب سے حکومت پاکستان، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، جارڈن ہاشمائیٹ چیریٹی  آرگنائزیشن اور رائل میڈیکل سروسز کے تعاون سے 19 طیاروں اور04بحری جہازوں   کے ذریعے6 ارب روپے مالیت کا3800 ٹن امدادی سامان مصر اور اردن کے راستے غزہ روانہ کیا جا چکا ہے۔