وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا عازمین حج کی رہائش گاہوں اور ہسپتال کا دورہ
وزیر مذہبی امور نے سرکاری عازمین حج سے ملاقات کی اور انکی خیریت دریافت کی
عازمین حج کی سرکاری انتظامات کی تعریف، حکومتی اقدامات کو سراہا
گزشتہ سالوں کی نسبت امسال حج کے انتظامات اور عملہ کی کارکردگی مثالی ہے: عازمین حج
پاکستانی عازمین حج کو جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو۔منی لے جایا جائے گا: چوہدری سالک حسین
منی عرفات میں مکتب کی سہولیات کیلئے پاکستان حج مشن مسلسل مصروف عمل ہے: چوہدری سالک حسین
پاکستانی معاونین حج اور پیرامیڈیکل عملہ مشاعر میں بھی عازمین حج کے ساتھ رہے گا: وزیر مذہبی امور
عازمین حج کو قربانی سے متعلق اطلاع پاک حج ایپ کے ذریعے ملے گی: وزیر مذہبی امور
وزارت میں قربانی کی رقم جمع کروانے والے عازمین کی قربانی 10 ذی الحجہ کی ظہر سے عصر کے درمیان مکمل کی جائے گی: چوہدری سالک حسین
عازمین حج امت مسلمہ، اپنے وطن پاکستان اور وزارت کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں: چوہدری سالک حسین