ضیاء دور میں پاکستان کاہر شہری خوش اورخوشحال تھا۔

فیصل آباد ( ) پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سینئر نائب صدر میاں ساجد حسین انجم نے کہاہے کہ جنرل محمدضیاء الحق شہید سابقہ صدرپاکستان کادور پاکستان کی تاریخ کاسنہری دور تھا ملک میں ترقی اور خوشحالی کا دور،دورہ تھا۔اورموجودہ حالات بھی اس بات کا تقاضا کررہے ہیں کہ ملک میں جنرل محمد ضیاء الحق جیسا باکردار ، محب وطن حکمران اقتدار میںآئے اور امت مسلمہ اورعوام کاسوچے۔ضیاء دور جس میں پاکستان کاہر شہری خوش اورخوشحال تھا۔ ملک معاشی اوردفاعی لحاظ سے مضبوط اورمستحکم تھا۔ ضیاء الحق شہید نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور جہاد افغانستان کے ہیرو ضیاء الحق شہید نے روس جیسی سپر طاقت کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے تھے ۔ اسلام دشمن اورملک دشمن قوتوں نے منظم سازش کے تحت ضیاء الحق کاطیارہ تباہ کیا یہ سازش اگر نہ ہوتی تو کشمیری قوم کب کی آزاد ہوچکی ہوتی ۔امت مسلمہ اورپاکستان کیلئے ضیاء الحق شہید کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے 17اگست یوم شہدائے بہاولپورکے حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ 17اگست کو اس سال آزادِ کشمیر اورفلسطین کے ساتھ منسوب کیاگیاہے۔اوراس سلسلہ میںراولپنڈی آرٹ کونسل ہال میں ایک سیمیناربھی بوقت 3:00بجے سہ پہر منعقد ہوگا۔ حسب روایت اس سال بھی پورے ملک سے محبان ضیاء الحق اپنے محبوب قائد جنرل ضیاء الحق شہید کے مزار پر اپنی عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کے لیے محمد اعجاز الحق ، ڈاکٹرمحمدانوار الحق محبان ضیاء الحق کے ہمراہ جلوس کی شکل میں فیصل مسجد اسلام آبادشام 6:00بجے پہنچے گے جہاں امت مسلمہ اورشہدائے اسلام اورشہدائے پاکستان کیلئے اجتماعی دعا کی جائے گی ۔فیصل آباد سے بھی محبان ضیاء الحق کاایک قافلہ مورخہ 17 اگست صبح 7:00بجے جھنگ روڈ محلہ پنج پیر سے میاں ساجد حسین انجم ، حاجی محمداکرم ، میاں منیر آف گٹ والا، چوہدری اویس ظہیر اوردیگر مقامی قائدین کی قیادت میں فیصل مسجد اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں