پنڈی عمران خان کا ہے

راولپنڈی۔

پاکستان کے آئین کی روح پر ڈاکہ زنی کی واردات ہوئی۔ اللہ کا نشکر ہے قوم عید میلاد النبی کے برکت سے بچ گئی
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر نے 502 میں آئے ہوئے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا
امپورٹڈ اور فارم 47 کے نتیجے میں بننے والی حکومت نے کاٹھ کی ہنڈیا دوبار بڑھا ے کی کوشش کی ہے ۔بہت سے امپائروں نے اکٹھے ہو کر چھبیسویں ترمیم لانے کی کوشش کی ہے ۔پاکستان کوئی اے سی نہیں ہے جسے 26 پر چلایا جائے ۔پنڈی عمران خان کا ہے کسی،، فتنی،، کو شیخ رشید کے ہاں بیچنے کی اجازت نہیں جائے گی این اے 57 شاملات دیہہ نہیں جسے کوٹلی ستیاں اور اسلام اباد سے چلایا جائے گا ۔اس حلقے کے لوگ اسے خود سنواریں گے این اے 57 اور پی پی 19 میں شہید عدنان کا لہو شامل ہے
انجنیئر افتخار چودھری نے آئینی ترمیم کرنے کی مذموم کوشش قرار دیا اور اندرونی اور بیرونی اچکوں کو شکست دینے پر مولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مولانا نے پہلی بار قوم کی توقعات کو پورا کیا ہے اور امید ہے مستقبل میں بھی وہ ایسا ہی کردار ادا کریں گے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں