جھوٹی کہانی گھڑنے کی مودی سرکار کی سازش بے نقاب

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کےعلاقے پہلگام میں رچائے گئے فالز فلیگ آپریشن کے بعد جعلی خاکوں سے جھوٹی کہانی گھڑنے کی مودی سرکار کی سازش بے نقاب ہو گئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے رچایا گیا پہلگام ڈرامہ فلاپ ہو گیا، دہشت گردوں کے جاری کردہ خاکے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے بنائے گئے،بھارت نے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ اسکیچز سے پراپیگنڈا کھڑا کر دیا۔

مودی سرکار کی جانب سے پہلگام حملے کے نام پر جھوٹا ڈرامہ رچایا گیا جسے جعلی خاکے بنا کر تقویت دینے کی ناکام کوشش کی گئی،مصنوعی ذہانت سے بنے خاکے، فلمی کہانی اور بھارت کی مکاری کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پہلگام واقعہ کے ثبوت غائب ہونے پر مودی سرکار کا ڈرامہ فلاپ ہو گیا کیونکہ تمام سکیچز ایک ہی پیٹرن پر بنے ہیں جو انسانی ہاتھ کی نہیں بلکہ AI کی تخلیق کا منہ بولتا ثبوت ہے،نقلی چہروں سے پھیلایا گیا بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈا زمین بوس ہوگیا،ایسے اسکیچز بنانا چند منٹوں کی کارروائی ثابت ہوا۔

یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں سیاحتی مقام پر فائرنگ کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے اور حیرت کی بات یہ ہے کہ واقعہ کے صرف چند منٹ بعد ہی مودی سرکار نے بغیر کسی تحقیق اور ثبوت کے اس واقعہ کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دے دیا۔

بعدازاں واقعہ کی ایف آئی آر منظر عام پر آنے کے بعد واقعہ کی حقیقت کا پردہ چاک ہو گیا تھا اور یہ سچ سامنے آگیا تھا کہ پہلگام میں ہونیوالا واقعہ خود مودی سرکار کی جانب سے رچائی گئی سازش کا نتیجہ ہے۔

اب اس واقعہ سے متعلق مودی سرکار کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوا اور واقعہ میں “ملوث” افراد کے جو خاکے جاری کیے گئے تھے وہ بھی جعلی نکلے۔