،فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال، عالمی برادری سے فوری توجہ کی متقاضی ہے

مسلم لیگ ض کے صدر اعجازالحق نے کہا مسلم امہ حالت اضطراب میں ہے ، پاکستان،اس مشکل گھڑی میں فلسطینی بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی معاونت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے ،فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال، عالمی برادری سے فوری توجہ کی متقاضی ہے انہوں نے کہا کہ قبلہ اول /مسجد اقصی کی بے حرمتی پر پوری مسلم امہ حالت اضطراب میں ہے ،رمضان المبارک میں عبادت میں مشغول نمازیوں کو جس بربریت کا نشانہ بنایا گیا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان،اس مشکل گھڑی میں فلسطینی بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی معاونت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے ۔انہوں نے کہاکہ نہتے فلسطینیوں پر جدید ہتھیاروں سے لیس اسرائیلی فوج کی یلغار، انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی صریحا خلاف ورزی ہے ،اسرائیلی فوج کے حملوں سے نہتے فلسطینی شہریوں بالخصوص بچوں کی شہادتوں پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل غمزدہ ہے فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال، عالمی برادری سے فوری توجہ کی متقاضی ہے فلسطینیوں پر جاری جبرو استبداد کے خاتمے اور بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں، مسئلہ فلسطین کے پر امن حل کیلئے مشترکہ کاوشیںفوری توجہ کی متقاضی ہے