قاضی منصور دلاور منگل 7 دسمبر کو دن تین بجے نیشنل پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے

پاکستان فارماسیوٹیکل مینو فیکچرر ایسوسی ایشن کے چیئرمین قاضی محمد منصور دلاور منگل 7 دسمبر کو دن تین بجے نیشنل پریس کلب میں انڈسٹری کو ادویات کی تیاری میں مدد گار اشیاء کی درآمدات کے حوالے سے ٹیکس اور درپیش دیگر مسائل کے حوالے سے ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے اور جس میں ایسوسی ایشن کے ممبرز کے جذبات کی نمائدگی کرتے ہوئے مسائل کی نشان دیہی کریں گے اور حل بھی تجویز کریں گے، ملکی پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے اور فوٹو گرافرز اس پریس کانفرنس کی کوریج کریں گے